اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں گزشتہ سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی کے بعد آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز نمایاں کمی دیکھنے میں آئی لیکن آج پھر اضافہ ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ کی قیمت میں بھی 5 امریکی ڈالر کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

10گرام سونا 2743 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 617 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5ڈالرز اضافے سے2010 ڈالرز فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، ساڑھے چھ ہزار روپے ریکارڈ کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 30 ہزار 800 روپے تک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں