اشتہار

عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ برس حج کا ارادہ رکھنے والے عازمین حج کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی ہے، اگلے سال کے لئے حج اخراجات کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود حج اخراجات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گزشتہ سال کے حج اخراجات میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

دوبارہ منظوری کیلیے نظرثانی شدہ حج پالیسی وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے، کل ہونے والے اجلاس میں پالیسی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

- Advertisement -

نظرثانی شدہ پالیسی میں پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر 2 ترامیم کی شمولیت کی گئی ہے، 80 سال سے زائد عمر کے عازمین کو ایک مددگار کے ہمراہ جانے کی اجازت ہوگی، پالیسی کے تحت 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی حج پر جانے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں رواں ماہ سے موصول ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ سال عازمین حج سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے گئے تھے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں