اشتہار

آپ زیادہ چائے پیتے ہیں تو خوش ہوجائیں، اچھی خبر آگئی!

اشتہار

حیرت انگیز

چائے دنیا میں سب سے زیادہ پسند اور پیا جانے والا مشروب مانا جاتا ہے جس کو کئی طریقوں سے بنایا جاتا ہے زیادہ چائے پینے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔

یوں تو دنیا میں کئی مشروبات ہیں لیکن چائے وہ مشروب ہے جو ہر خاص وعام میں سب سے زیادہ مقبول اور پیا جانے والا مشروب ہے۔ تقریب ہو یا مہمان نوازی، ناشتہ ہو یا شام میں کچھ ہلکا پھلکا، چائے اکثریت کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ چائے مختلف طریقوں سے بنائی جاتی ہے اور کچھ تو اس کے ایسے رسیا ہوتے ہیں کہ ہر کچھ دیر بعد انہیں چائے کی طلب ہوتی ہے۔

چائے اور صحت کے متعلق کچھ خدشات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں جس سے اس کے شوقین افراد کی پریشانی بڑھتی ہے تاہم حال ہی میں ایک نئی تحقیق نے تمام مفروضات کی نفی کر دی ہے۔

- Advertisement -

برطانیہ میں ہونے والی اس نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن میں بلیک ٹی کے دو یا دو سے زائد کپ پینے سے صحت بھی ٹھیک رہتی ہے اور عمر بھی طویل ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے 5 لاکھ ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو چائے پینے کے بہت شوقین مانے جاتے تھے۔

دس سال طویل تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد وقفے سے روزانہ دو یا دو کپ سے زائد چائے پیتے تھے وہ امراض قلب سمیت فالج جیسے خطرناک بیماری سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

 اس کے علاوہ اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ دودھ والی چائے صحت کے لیے ہرگز نقصان دہ نہیں ہوتی تاہم اس میں چینی کی مقدار کو کم رکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں