تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کیا آپ اسمارٹ واچ کو ‘ان لاک ‘ کرنے کا نیا طریقہ جانتے ہیں؟

گوگل اسمارٹ فونز اور مربوط فیچر کے ساتھ پکسل گھڑی کے استعمال کو تیزی سے آگے بڑھارہا ہے اسی سلسلے میں رواں ہفتے کمپنی کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے رواں ہفتے سی ای ایس دو ہزار تئیس میں پکسل واچ کو واچ ان لاک جیسے آپشن کے ساتھ نئی اپ ڈیٹ کی ہیں۔

یہ نئی اپڈیشن آپ کو اپنی کلائی سے اسمارٹ فون کو ان لاک کرنے کی اجازت دے گی، حکام کے مطابق یہ فیچر ایپل واچ کے ذریعے اپیل کے آئی فون ان لاک آپشن سے مماثلت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس دانوں نے ہوا سے بجلی بنانے والا مؤثر انزائم دریافت کر لیا

حکام نے واضح کیا کہ اگر اسمارٹ فون کی ملکیت رکھنے والے شخص کا فنگر پرنٹ سینسر یا فیس آئی ڈی کام نہیں کرے گی تو وہ یہ عمل بھی نہیں کرنے دیگا۔

نئے انلاک فیچر کا اینڈرائیڈ 13 پر مبنی ڈیوائسز پر چلنے کا امکان ہے کیونکہ نئے ورژن کو پکسل واچ جیسے کنیکٹڈ ڈیوائسز کے ذریعے کام کرنے کے لیے مذکورہ فیچر کے لیے ایکٹو انلاک اے پی آئی ملا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کے پاس پہلے سے ہی اسمارٹ لاک فیچر موجود ہے جو بالکل درست رد عمل ظاہر کرتا ہے لیکن واچ انلاک کے ساتھ آپ سیکیورٹی ڈیوٹیز کو اپنی سمارٹ واچ میں منتقل کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -