اشتہار

حکومت کا مذاکرات کے لیے تحریک انصاف سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے معاملے پر حکومت کے نامزد نمائندوں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے یہ رابطہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی معرفت کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں الیکشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے نامزد کردہ نمائندوں نے مذاکرات کے لیے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق اور ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کیا ہے اور انہیں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ رابطہ اس وقت کیا گیا جب سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی تھی۔ اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان کی پریس کانفرنس اور مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد مذاکراتی ملاقات غیر یقینی کا شکار ہے اور حکومتی اتحاد نے تاحال پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے لیے دن اور وقت طے نہیں کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنا اچھی بات ہے اور ہم اس کا خیر مقدم بھی کرتے ہیں تاہم خیال ہے کہ یہ صرف اور صرف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دوران سماعت آگاہ کر دیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق اور ایاز صادق نے رابطہ کیا تھا۔ وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم اور بی اے پی کی موجودگی میں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

 اسد قیصر کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور حتمی ٹائم فریم کے تناظر میں مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تاہم اس کے لیے سنجیدگی شرط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کی جانب سے رابطے پر حکومتی ٹیم کو کہا ہے کہ وہ مذاکرات پر اپنا موقف تحریری طور پر عدالت میں جمع کرائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں