تازہ ترین

’حکومت کی پالیسی ناکام ہو گئی، ڈیفالٹ کا خطرہ ہے‘

حفیظ پاشا کے بعد مفتاح اسماعیل نے بھی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا خدشہ ظاہر کر دیا.

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے واحد طریقہ آئی ایم ایف ہے ہم 2،4ماہ معیشت کھینچ سکتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا بانڈ ڈسکاؤنٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے پاکستان کےپاس آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ راستہ نہیں ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ ختم ہو جائےگا تو ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی بالکل فیل ہو گئی ہے 8 ماہ میں ایک چلتے ہوئے پروگرام کو ریویو نہیں کر سکے، 6 ماہ سے وزارت خزانہ صرف باتیں کر رہی ہے آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کیا گیا معاہدہ کر لیتے جو اب تک نہیں کیا گیا آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل کیالیکن معاہدہ نہیں کرسکے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ سے بچنا مشکل ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہوتا تو پھراےڈی بی کاقرض بھی محدود ہو جائے گا آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہونا ضروری ہے چین سے فنڈز لینا ضروری ہیں دوست ممالک سےبات کرناہوگی اس کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں جہاں ہم پھنس گئےہیں کسی ایک پارٹی کو قصوروار نہیں ٹھہرا رہا۔

Comments

- Advertisement -