تازہ ترین

’بلدیاتی الیکشن فوری ہونے چاہئیں، شہر سے تمام مافیاز کا خاتمہ ہوگا‘

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن فوری ہونے چاہئیں، اس شہر سے تمام تر مافیاز کا خاتمہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب لوگ کراچی  میں کچرا کنڈی کی مثال دینے لگے ہیں گورنر ہاؤس کا گیٹ نمبر 4 فعال کردیا ہے مسئلہ لائیں فوری حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر دن رات کراچی کو صحیح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اب یہ شہر کھنڈرات اور کچرا کنڈی کے ناموں سے پکارا جارہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس منصب اور کرسی کو میں نے دل  سے نہیں لگایا لیکن جو لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر ہوں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ملک یا دنیا صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی تمام مخلوقات کے لیے ہے، ہم پورے سترہ گھنٹے کام کررہے ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمان نے اچھا کام کیا ہے اسی لیے انہیں ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا جہاں اختیارات استعمال کرنے ہوتے ہیں میں کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن آتے ہی ایک دوسرے پر الزام لگاتی ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن فوری ہونے چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -