جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

تنخواہوں میں اضافہ : سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی تجویز دے دی اور کہا ملازمین کی ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایک اور خط لکھا ، جس میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی تجویز دی۔

گورنرسندھ نے خط میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے جبکہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں