اشتہار

گورنر سندھ نے روزگار اسکیم کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روزگار اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کاروبار کیلیے پلان لائیں، ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا فنڈ دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہت سے لوگ مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، تمام صورتحال دیکھ کر بزنس مینوں سے میٹنگز کیں اور تین ماہ کی ایکسرسائز کے ہم نے پروپوزل بنایا، انور مقصود سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ روزگار اسکیم کے حوالے سے مختلف این جی اوز سے بھی میرا رابطہ ہوا ہے، لوگوں کے پاس تعلیم ہے لیکن روزگار اور وسائل نہیں، جن سے بھی ملاقاتیں ہوئیں سب نے میرا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، ایسے لوگ جن کے پاس گھر نہیں اور وہ چاہتے ہیں اپنا گھر ہو وہ بھی اس اسکیم کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم اس پر بھی جلد اپنا کام شروع کریں گے، اس اسکیم میں آپ ایپلائی کریں ہم آپ کی مدد کریں گے، ہم نے آئی ٹی کا کام شروع کیا اور آج تک وہ جاری ہے جبکہ راشن کیلیے بلا رنگ و تفریق کام جاری رکھا، اسی طرح اس اسکیم میں صوبے، رنگ اور زبان کی کوئی قید نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جو کاروبار اور محنت کرنے پر یقین رکھتا ہے اس کی میرٹ پر مدد کریں گے، ہمیں کچھ نہ کچھ اپنے لوگوں کیلیے کرنا ہے، شہری کاروباری پرپوزل یا کاروباری آئیڈیا بنا کر گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں، ایک پینل ہوگا جس میں بزنس اور فلاحی ادارے کے لوگ ہوں گے جو پروپوزل پر بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے سارے کاموں کے بارے میں بتایا ہے، انہوں نے مجھے اپنے مکمل اعتماد کا یقین دلایا ہے، انہوں نے میرے کاموں کی تعریف کی اور کہا یہ کام چلتے رہیں گے۔

کچے کے ڈاکوؤں اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بارے میں گورنر سندھ نے بتایا کہ میری آئی جی اور وزیر اعلیٰ سے تفصیلی بات ہوئی ہے، چند ہی دنوں میں کچے کے ڈاکوؤں والا علاقہ کلیئر ہو جائے گا جبکہ کراچی کے اسٹریٹ کرائم میں 70 سے 80 فیصد کمی دیکھنے کو ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں