اشتہار

حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخوست پر جلد سماعت کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے پی‌ ٹی آئی چیئرمئین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں وزارت داخلہ نے توہین عدالت درخواست پر آئندہ عدالتی ہفتے میں سماعت کی استدعا کردی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے وفاقی حکومت نے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان اسلام آبادکیجانب مارچ ،احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ نےعمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دے تھی لیکن عمران خان ایک مرتبہ اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ احتجاج اوردھرنے سےمتعلق احکامات پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں