تازہ ترین

حکومت لاڈلے چینل کو نوازنے کیلیے پورا پی ایس ایل داؤ پر لگانے کو تیار

وفاقی حکومت اپنے لاڈلے چینل جیو سوپر کو نوازے اور پاکستان سپر لیگ کی کوریج دلانے کے لیے پر تولنے لگی اور اس کے لیے وہ پورا ایونٹ داؤ پر لگانے کو تیار ہے۔

وفاقی حکومت اپنے لاڈلے چینل جیو سوپر کو نوازنے اور پاکستان سپر لیگ کی کوریج دلوانے کے لیے ہر ہتھکنڈا استعمال کرنے اور پورا ایونٹ داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہے۔ وفاقی حکومت اے آر وائی کو بھی بلیک میل کر رہی ہے اور دھمکی دی ہے کہ جیو سوپر کو بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل دکھانے دیا جائے ورنہ ٹین اسپورٹس کو ٹورنامنٹ دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عدالتوں سے سُبکی کے بعد وفاقی حکومت اے آر وائی کو بلیک میل کرنے پر اتر آئی ہے۔ اے آر وائی ٹین اسپورٹس کے ساتھ مل کر کل سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز نشر کرنے والا ہے۔ تاہم حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جیو سوپر کو بھی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ دکھانے دیں ورنہ ٹین اسپورٹس کو میچز دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس حوالے سے اے آر وائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے پی ایس ایل نشریات میں رکاوٹ سے باز رہے۔ دوسری جانب اے آر وائی کے دباؤ قبول نہ کرنے پر حکومت نے پورے پی ایس ایل کو متاثر کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اے آر وائی اور پی ٹی وی معاہدے پر جیو کے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ اے آر وائی کے حق میں فیصلے بھی آچکے ہیں۔

اے آر وائی اور ٹین اسپورٹس کا معاہدہ آج کا نہیں خاصا پرانا ہے۔ ٹین اسپورٹس کئی سال سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز دکھا رہا ہے۔ پی ایس ایل کوریج متاثر ہونے سے ملک کی بدنامی اور عدالتی فیصلوں کی توہین ہوگی۔

Comments

- Advertisement -