اشتہار

پاسپورٹ بنوانے والوں کی مشکل آسان ، بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاسپورٹ ملنے کی مدت کا پرانا نظام بحال کردیا ، اب نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ ایک ماہ کے بجائے 10روز میں مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسپورٹ ڈلیوری کی مدت میں 3 ہفتوں کی تاخیر کا خاتمہ کرتے ہوئے پاسپورٹ ملنے کی مدت کا پرانا نظام بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ڈلیوری مدت کی بحالی کا حکمنامہ جاری کردیا ، جس کے تحت نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ ڈلیوری ایک ماہ کے بجائے 10 روز میں کی جائے گی۔

- Advertisement -

حکمنامے میں بتایا گیا کہ ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈلیوری 10 کے بجائے 4 دنوں اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈلیوری 5 کے بجائے 2 روز میں ہو گی۔

خیال رہے درخواستوں میں اضافے کے باعث پاسپورٹ ڈلیوری میں تاخیر ہورہی تھی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو درخواست دہندگان کی سہولت کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف عام لوگوں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی خزانے پر بوجھ بھی کم ہوگا۔

انہوں نے نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے کہا ہے کہ وہ تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے وسائل کا اشتراک کریں اور پہلے سے منظور شدہ تمام نئے پاسپورٹ دفاتر کو نادرا مراکز میں کاؤنٹرز کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں