تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

جنیس ٹیسا نے ’حبس‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردیں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی آخری قسط  نشر کی جارہی ہے، ڈرامے میں زویا کا کردار نبھانے والی اداکارہ جنیس ٹیسا نے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کردیں۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط سلمان)، اشنا شاہ (باسط، کی اہلیہ عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیس ٹیسا)، (مصدق ملک باسط کے دوست) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

آخری قسط اے آر وائی زیپ پر دیکھیں:Habs Last Episode | ARYZAP

ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جن کی والدہ بچپن میں ہی انہیں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں، ان کی پرورش والد کرتے ہیں وہ بچپن کی خوشیوں سے محروم رہ کر جوان ہوتے ہیں۔‘ ’حبس میں بچپن میں ان کے ذہن میں خواتین سے متعلق پنپتا ہوا رویہ دکھایا گیا ہے۔‘

جنیس ٹیسا نے ڈرامے میں باسط کی اہلیہ عائشہ کی چھوٹی بہن کا کردار نبھایا جس میں انہیں ’خودغرض‘ دکھایا گیا اور وہ سسرال میں چوری کرتی بھی پکڑی گئی تھی جس کے بعد شوہر نے انہیں میکے چھوڑ دیا تھا۔

آخری قسط سے قبل اداکارہ نے ’حبس‘ کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہورہی ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’آج آخری قسط ہے میں قدرے جذباتی ہوں۔‘

اس کے برعکس تصاویر میں ’ڈرامے کے کردار صبا فیصل، اشنا شاہ، مصدق ملک، دانیہ انور اور جنیس کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -