تازہ ترین

سرکاری حج اخراجات : عازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو 45 ہزار روپے کمی ممکن ہوگی، سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے پیکج کو سستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو 45 ہزار روپے کمی ممکن ہوگی۔

وزرات مذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کاشکار نہ ہوئی تو فائدہ عازمین کو منتقل کریں گے، سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے پیکج کو سستا کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

وزرات مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ شمالی ریجن کیلئےسرکاری حج پیکج11 لاکھ 30 ہزار تک لایاجائے اور جنوبی ریجن کیلئے سرکاری حج پیکج سستاہوکر11لاکھ20ہزارتک دستیاب ہوسکے۔

شمالی ریجن اسلام آباد ،لاہور،پشاور ، ملتان ،فیصل آباد، رحیم یار خان،سیالکوٹ پرمشتمل ہے جبکہ جنوبی ریجن میں کراچی،کوئٹہ اور سکھر شامل ہیں۔

وزرات مذہبی امور نے مزید بتایا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی حجاز مقدس جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -