اشتہار

’وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو سندھ کے دورے کی دعوت‘

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے دورے کی دعوے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیر خارجہ اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔ بلاول آئیں ہم انہیں سندھ کے حالات دکھائیں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں لوگ اغوا اور قتل ہو رہے ہیں۔ یہاں نہ کوئی حکومت موجود ہے اور نہ کوئی پولیس کا وجود نظر آتا ہے۔ زرداری اور وزرا پنجاب میں منڈی لگا کر بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا زیادہ وقت غیر ملکی دوروں میں گزرا ہے۔ ان دنوں بھی وہ امریکا کے دورے پر ہیں۔

بلاول بھٹو اپنے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے اکثر پی ٹی آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے نشانے پر رہتے ہیں اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں