اشتہار

ہاردک پانڈیا کی جم کر دھلائی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل میں نوجوان آسٹریلوی بیٹر جیک فریزر میک گرک نے جم کر ممبی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی دھلائی کرڈالی۔

دہلی کیپٹلز کے نوجوان بلے باز جیک فریزز نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں کافی دھواں دھار ہٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنی ناقابل یقین بیٹنگ کا مظاہرہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈڈیا کے خلاف بھی کیا اور ان کے ایک اوور میں 20 رنز بنا ڈالے۔

آئی پی ایل 2024 کے 43 ویں میچ میں جیک فریزز نے جسپریت بمراہ سمیت ممبئی انڈینز کے تمام بولز کی ٹھیک ٹھاک درگت بنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IPL (@iplt20)

- Advertisement -

آسٹریلوی بیٹر نے ہاردک پانڈیا کو تو بالکل نہیں بخشا اور اور ان کے ایک اوور میں شاندار ہٹنگ کرتے ہوئے 20 رنز بنائے جبکہ اس دوران پانڈیا کافی حیران و پریشان نظر آئے۔

یہ اننگز کا پانچواں اوور تھا، بیٹر نے پہلی گیند پر ہاردک کا باؤنڈری سے استقبال کیا۔ دوسری ڈاٹ بال رہی جبکہ تیسری گیند کو جیک فریزز ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکے کے لیے اچھال دیا۔

تھی لیکن پانچویں گیند پر فریزر نے ایکسٹرا کور فینس کی طرف چوکا مارا جبکہ آخری بال کو انھوں نے پھر سکسر کے لیے باؤنڈری کی راہ دکھائی۔

اس اننگز میں دہلی کے بیٹر جیک فریزر میک گرک نے صرف 15 گیندوں میں اپنی ففٹی اسکور کی اور صرف 27 گیندوں پر چھ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ چاؤلہ آخر کار 8 ویں اوور ان کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں