تازہ ترین

حسنین لہری خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئے

پاکستانی معروف ماڈل حسنین لہری کی گاڑی کو اٹلی میں حادثہ پیش آیا ہے۔

ماڈل نے افسوسناک حادثے کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو دی اور گاڑی کی تصاویر کی اور جان بچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری جان بچ گئی حادثے کا اثر بہت برا تھا یہ املفی کوسٹ کے سب سے اونچے مقام پر پیش آیا۔

حسنین لہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ یہ میری جان ضرور لے گا لیکن معجزانہ طور پر بچ گیا میں آپ کو بتانے کے لیے حاضر ہوں کہ کتنا خوش قسمت ہوں ہر چیز کے لیے الحمدللہ۔

واضح رہے کہ حسنین لہری کا شمار پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے اور وہ ملک کے واحد ماڈل ہیں جنہوں نے پانچ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -