تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی بغاوت کا مقدمہ درج

کراچی : پی ٹی آئی کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھانہ جمشیدکوارٹرز میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جمشیدکوارٹرزکےرہائشی شہری محمداقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمےمیں حسان نیازی کےدیگرساتھی بھی نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ حسان نیازی کی سوشل میڈیاپرشیئرویڈیومیں عوام کوبغاوت پراکسایاگیا، ملکی دفاعی اداروں کومخاطب کرکے دھمکایا۔

دفاعی اداروں کےسربراہان کےخلاف دھمکی آمیززبان استعمال کی گئی، حسان نیازی کےبیان سےعوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے، ان کی گرفتاری کیلئے ایسٹ زون پولیس لاہور اور اسلام آباد جائے گی۔

گذشتہ روز کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کیا تھا، کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سیون نے چیمبرم یں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا، حسان نیازی کا کہنا تھا کہ ضمانت پر رہائی کے بعد گرفتاری سمجھ سے باہر ہے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور ان کے فوکل پرسن حسان نیازی تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں نظر بند کیا تھا۔

یاد رہے 20 مارچ کو پی ٹی آئی رہنما اور وکیل حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ، اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری پر کہا تھا کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت اور بدتمیزی پرگرفتارکیا گیا۔

Comments

- Advertisement -