تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو پلان اے، بی، سی اور ڈی تیار ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل نہ ہوا تو ہمارے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی تیار ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کسی صورت تحلیل نہیں ہوگی، سب جماعتوں کا اس پر اتفاق ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، ان کے پاس تحریک عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دینے کا قانونی جواز نہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا: ’تحریک عدم اعتماد کے بعد اختیار گورنر پنجاب کو ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ کل اسمبلی کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں اور پہلے جیسی لڑائی جھگڑے کی نوبت بھی نہیں آنی چاہیے۔‘

پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ پرویز الٰہی سے معاملات کیسے طے پائیں گے ان کی خلاف تو عدم اعتماد لائے ہیں، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد طے کریں گے کہ وزیر اعلیٰ کس جماعت کا ہوگا، نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔

Comments

- Advertisement -