تازہ ترین

بورس جانسن الوداعی تقریر میں مشہور ہالی وڈ فلم کا ڈائیلاگ کہہ گئے

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں اپنی الوداعی تقریر میں مشہور ہالی وڈ فلم کے ڈائیلاگ کا سہارا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں بطور وزیر اعظم اپنی الوداعی تقریر کی۔ پارلیمنٹ میں اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

الوداعی تقریر کے اختتام پر بورس جانسن نے ’ہاستا لا وسٹا بے بی‘ کہہ دیا۔ یہ مشہور ہالی وڈ فلم ’’ٹرمینیٹر ٹو‘‘ کا ڈائیلاگ ہے۔ ہسپانوی زبان کے جملے ’’ہاستا لا وسٹا بے بی‘‘ کا مطلب ہے ’پھر ملیں گے‘۔

اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن کو تالیاں بجا کر رخصت کیا۔

بورس جانسن نے 7 جولائی کو وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنی کابینہ کے 50 وزرا اور مشیران کے مستعفی ہو جانے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

وزرا اور مشیران نے بورس جانسن کی کچھ پالیسیوں سے اختلاف کیا تھا۔ برطانیہ میں 90 سالہ تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں کابینہ اراکین نے وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -