تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

طوفانی بارشوں سے پڑوسی ملک بھارت میں بھی تباہی، ریڈ الرٹ‌ جاری

پاکستان اس وقت بارشوں کی زد میں ہے لیکن طوفانی بارشوں نے پڑوسی ملک بھارت میں بھی تباہی مچا دی ہے اور محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

بھارت میں بارش کا رواں موسم "ساون” کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے اور ساون ان دنوں ملک کے بیشتر حصوں میں ٹوٹ کر برس رہا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبنی اور اطراف کے علاقوں میں ہونے والی تیز بارشوں نے لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ہیں، سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، اندھیری سب وے سمیت کئی سب ویز پانی سے بھرنے کے باعث انہیں بند کردیا گیا ہے جب کہ کئی بسوں کے روٹس بھی بدلنے پڑے ہیں۔

 

طوفانی بارشوں کے باعث وسئی کا پانڈھر تارا پل مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے، اور اطراف کے 30 سے زائد گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں، تین روز سے جاری مستقل بارش کے باعث نالا سوپارا اور دیگر علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور ٹرین کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ دو دنوں کے لیے ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی حصوں میں مزید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 10 جولائی تک الرٹ جاری کیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -