تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’’ڈائی ہارڈ‘‘ اسٹار بروس ولس خطرناک مرض کا شکار ہوگئے

ہالی ووڈ کے نامور اداکار بروس ولس ڈیمنشیا جیسے خطرناک مرض کا شکار ہوگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے خاندان نے کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ڈائی ہارڈ کے اسٹار بروس ویلس خطرناک دماغی مرض ڈیمنشیا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اس کی تصدیق اداکار کے خاندان نے اپنے جاری ایک بیان میں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بروس ولس کے خاندان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اداکار خطرناک دماغی مرض ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اہلخانہ نے اس بیان میں کہا ہے کہ بروس ولس گزشتہ سال افیسیا میں مبتلا ہوئے تھے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی تھی تاہم وہ اب ڈیمنشیا کا شکار ہوگئے ہیں۔

افیسیا ایک ایسا مرض ہے جس میں مریض کو بولنے اور سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ برس اس مرض میں مبتلا ہونے کے بعد بروس ولس نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ تاہم اب ڈیمنشیا کا شکار ہونے کی وجہ سے اداکار کو چیزوں کو درست طرح سمجھنے اور یاد رکھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

 

اداکار کے اہلخانہ کے مطابق بروس ولس کو جس تکلیف دہ بیماری کا سامنا ہے اس میں ان کے ساتھ بات چیت کافی مشکل ہے اور یہ فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا مرض کی علامات میں سے ایک ہے جو تکلیف دہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیمنشیا بہت سے دماغی عارضوں کا مجموعہ ہے جس میں مریض کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور یادداشت تیزی سے متاثر ہوتی ہے۔ ڈیمنشیا دماغی خلیوں میں خرابی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

 

1980 کی دہائی میں مزاحیہ ٹی وی سیریز مون لائٹننگ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے بروس ولس نے یوں تو ہالی ووڈ کی درجنوں کامیاب فلموں میں کام کیا لیکن انہیں دنیا بھر میں اصل شہرت ’’ڈائی ہارڈ‘‘ فلم سیریز سے ملی جو 1988 میں ریلیز ہوئی پھر اس کے بعد 2013 تک اس کے کئی سیکوئل ریلیز کیے گئے۔ انہیں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ سمیت دو ایمی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -