تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امید ہے افغانستان جلد کورونا کی صورتحال پر قابو پالےگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کورونا کےباعث افغانستان میں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان جلد کورونا کی صورتحال پرقابو پالےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے اشرف غنی کو کورونا سےانسانوں کو بچانے اور معیشت کی بہتری کے اقدامات سےآگاہ کیا اور وبا کے سدباب کے لیےحکومت پاکستان کی کوششوں سےبھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کورونا کےباعث افغانستان میں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغانستان جلد کورونا کی صورتحال پرقابو پالےگا۔

دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغان امن عمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نےامن عمل میں پاکستان کےمثبت کردارپرروشنی ڈالی۔

افغان امن عمل سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خطےکیلئےانتہائی ضروری ہے افغان امن عمل میں امریکاطالبان معاہدےکا اہم کردار ہے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

- Advertisement -