اشتہار

عمران خان دور حکومت میں نیب ترامیم سے کتنے مقدمات ختم ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی احتساب بیورو نے عمران خان کے دور حکومت میں نیب ترامیم سے ختم ہونے والے مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں کی جانے والی نیب ترامیم سے ختم ہونے والے مقدمات کا ریکارڈ عدالت عظمیٰ میں پیش کر دیا ہے۔

نیب کی پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں نیب ترامیم سے 50 ریفرنسز واپس ہوئے۔

- Advertisement -

سابق صدر آصف علی زرداری اور فرزانہ راجا کے خلاف بنائے گئے ریفرنسز  پی ٹی آئی دور حکومت  میں واپس ہوئے۔ اسی دور میں سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف 2 ریفرنسز  بھی واپس ہوئے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف بھی دو نیب ریفرنسز اس وقت واپس کیے گئے جب ملک پر عمران خان کی حکومت تھی۔ شوکت ترین پر بطور شریک ملزم اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

سابق گورنر خیبرپختونخوا مہتاب خان، سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی، سابق وزیر صحت گلگت بلتستان گلبہار خان، سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان جاوید حسین کے ریفرنسز بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں واپس ہوئے تھے۔

واضح ہے کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی نیب ترامیم کی گئیں جس کے بعد ملکی سیاست کے کئی اہم ناموں کو ریلیف ملا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم: ڈھائی ارب کے کرپشن ریفرنس عدالتوں سے واپس

نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالتوں سے کیسز واپس جانے لگے۔ ایک ماہ کےدوران ڈھائی ارب روپے سے زائد کرپشن کے ریفرنسز نیب کو واپس چلے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں