اشتہار

پی ٹی آئی کے کتنے کارکن گرفتار اور مقدمات درج ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: عمران خان کی گرفتاری کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی گرفتاریوں اور مقدمات سےمتعلق پولیس کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مظاہروں سے متعلق مجموعی 85 ایف آئی آرز درج ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 21، ہری پور5، خیبر اور چارسدہ میں 4،4مقدمات درج ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں احتجاجی مظاہروں میں 672 افراد گرفتار کیے گئے۔ پشاور میں 164، مردان میں 44، نوشہرہ میں18، ہری پور میں41 افراد گرفتار ہوئے۔ 316 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔

بنوں کے تھانہ کینٹ پولیس میں احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سابق صوبائی وزیرملک شاہ محمدخان سمیت دیگر قائدین پر مقدمات درج ہوئے ہیں۔

تھانہ کینٹ میں31 نامزد اور 400 سے زائد نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات میں روڈبلاک اور اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں