تازہ ترین

پاکستان میں کتنے ووٹرز ہیں؟ تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹر کی تعداد 6کروڑ 80 لاکھ99 ہزار615 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے۔ مردووٹرز کی شرح 54.02فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ35 ہزار387 ہے۔ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16لاکھ 6 ہزار 378ہے۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 65 لاکھ 29ہزار 136 ہے۔ خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 16 لاکھ 21ہزار 211 ہے۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74ہزار 761 ہے۔

اسلام آباد میں مردووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی47.49 فیصد ہے۔ پنجاب میں مردووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد ہے۔ سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح54.23 اور خواتین کی 45.77 فیصد ہے۔ خیبرختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد ہے۔ بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

ملک میں 18 سے 25سال کے ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 35 لاکھ 26ہزار 34ہے۔ 26 سے 35سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70ہزار 445 ہے۔ 36 سے 45سال کے ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 77 لاکھ 66ہزار 976 ہے۔
46سے55سال ووٹرزکی تعداد1کروڑ81 لاکھ 19ہزار968ہے

56سے65سال کے ووٹرز کی تعداد 1کروڑ 18لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔ 66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد 1کروڑ 20 لاکھ 90ہزار 816 ہے۔

Comments

- Advertisement -