تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ایس ایل کے 8 سال پاکستان کرکٹ کے لیے کتنے ثمر یاب رہے؟

پاکستان سپر لیگ اپنے آغاز سے ہی دنیا کی مقبول ترین لیگز میں شامل ہے جس کا نواں سیزن جاری ہے پی ایس ایل کے 8 سال پاکستان کرکٹ کیلیے کیسے رہے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 میں ہوا اور ابتدا ہی سے جس ترقی کا سفر اس نے شروع کیا وہ آج تک جاری ہے دنیا کی مقبول ترین لیگز میں شامل پی ایس ایل میں کھیلنا آج دنیا کے ہر کھلاڑی کی خواہش بن چکی ہے۔ 8 سالہ سفر میں پی ایس ایل نے نہ صرف پاکستان کرکٹ کو بہترین ٹیلنٹ دیا بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب بھی بنی۔

سال 2016 میں جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا تو ابتدائی طور پر اس میں پانچ ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز تھیں جس میں بعد ازاں ایک اور ٹیم ملتان سلطانز کا اضافہ کیا گیا۔

پی ایس ایل کے آغاز پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی اس لیے اس کے پہلا سیزن مکمل طور پر یو اے ای میں ہوا اور اپنے پہلے سیزن سے ہی اس نے دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ تاہم اگلے برس 2017 میں اس کے کچھ میچز پاکستان میں کرائے گئے اور طویل عرصے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے محبوب کرکٹرز کو براہ راست ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا۔

سال 2019 وہ سال تھا جب مکمل طور پر پی ایس ایل کا انعقاد پہلی بار پاکستان کی سر زمین پر ہوا اور یہ انعقاد پاکستان کرکٹ کے لیے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ثابت ہوا اور سال 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہو چکی تھی وہ ایک دہائی بعد بحال ہوئی۔

پاکستان میں ایک دہائی بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی:

پی ایس ایل 4 کے پاکستان میں مکمل اور کامیاب انعقاد کے اگلے برس 2020 سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ شروع ہوئی۔ ابتدائی طور پر سری لنکا، ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آئیں لیکن اب دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں بشمول آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ کامیاب دورے کر چکی ہیں۔

پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو کئی گوہر نایاب دیے:

پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو کئی ایسے نادر ہیرے دیے جنہوں نے دنیا میں اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام اور جھنڈا دنیا میں بلند کیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، شاہنواز دھانی، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، احسان اللہ، زمان خان، مسٹری اسپنر ابرار احمد اور کئی دیگر نام شامل ہیں۔

پی ایس ایل نے ملک کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا:

پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے 8 سیزن کرکٹ کے اعتبار سے بہتری کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کا بھی باعث بنے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستانی عوام غیرملکی مہمانوں کی خوب خاطر مدارت کرنا بھی جانتی ہے اور کسی بھی میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لیے بھی ہر وقت تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -