تازہ ترین

سعودی عرب کے معدنی ذخائر کی مالیت میں کتنا اضافہ ہوا؟

سعودی عرب میں معدنیات کے ذخائر کی مالیت میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی موجودہ مالیت 9.375 ٹریلین ریال کے لگ بھگ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے وزیر صنعت اور معدنیات بندر الخریف نے دارالحکومت ریاض میں دو روزہ بین الاقوامی کان کنی کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سعودی وزیر صنعت نے کہا کہ 2016 میں سعودی عرب کے معدنی ذخائر کی مالیت 5 ٹریلین ڈالر تھی جس میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی موجودہ مالیت 9.375 ٹریلین ریال کے لگ بھگ ہے۔

بندر الخریف نے کہا کہ معدنیات کے ذخائر میں اضافہ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں نئی دریافتوں اور جیولوجیکل سروے کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد سامنے آیا ہے۔ معدنیات کی تلاس کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے جس کے نتیجے میں گزشتہ تین سال کے دوران اس میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ اس دوران فی مربع کلومیٹر علاقے میں معدنیات کی تلاش پر خرچ میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 70 ریال سے بڑھ کر 180 ریال تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ کانفرنس کامیاب ہو اور پوری دنیا کے وسیع تر مفاد کے حوالے سے کانفرنس کے اہداف پورے ہوں۔

Comments

- Advertisement -