اشتہار

حمائمہ ملک کی فیروز خان کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی اپنے بھائی فیروز خان کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنے بھائی فیروز خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

حائمہ ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”تم ہمارے گھر کی رونق ہو ابو سلطان ہو۔۔۔۔ تم فقط بھائی نہیں ہو! تم تو میری جان ہو!!“

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

حمائمہ ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی تھیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں سیاہ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حائمہ ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر رات اپنے لیے ایک محبت کا نوٹ چھوڑنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی، پیاری حمائمہ تم اتنی پیاری ہو۔‘

واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ حمائمہ ملک معروف اداکار فیروز خان اور ٹی وی میزبان دعا ملک کی بڑی بہن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں