تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاپوش نگر قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی اعضاء برآمد

کراچی : پاپوش نگرقبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے، اعضاء میں ہاتھ ،پاؤں اور سر موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاپوش نگرقبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ملنے والے اعضاء کسی مرد کے ہیں تاہم ہاتھ ،پاؤں اورسرموجودنہیں۔

حکام کا کہان ہے کہ قبرستان میں انسانی اعضاء کیساتھ ایک ہتھوڑی بھی ملی ہے جبکہ کچھ فاصلے پر بنارس پل کے قریب سے ایک انسانی بازوبھی ملا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بنارس سےملنےوالابازو اور قبرستان سے ملنے والے اعضاء ایک ہی انسان کےہیں یانہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

گذشتہ سال جون میں کراچی کے علاقے بلدیہ میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران تین انسانوں کے اعضا برآمد ہوئے تھے۔

کھدائی کے دوران ملنے والے انسانی اعضا میں ایک بچے اور دو بڑوں کے ڈھانچے شامل تھے، ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی ہڈیوں سے بظاہر لگتا ہے کہ کافی پہلے دفن کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -