اشتہار

سینکڑوں زیبرے مگرمچھوں سے بھرے ’’موت کے دریا‘‘ میں کیوں کود پڑے؟ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

زیبرا ایک معصوم جانور جب کہ مگرمچھ ایک خونخوار اور شاطر شکار لیکن پھر بھی سینکڑوں زیبرا مگرمچھوں سے بھرے دریا میں چھلانگ لگاتے اور غائب ہوتے رہے۔

زیبرا ایک معصوم جانور تصور کیا جاتا ہے جو رہتا جنگلوں میں ہے لیکن ہمیشہ خطرناک جانوروں سے اپنی جان بچانے کی تگ ودو کرتا نظر آتا ہے۔ ایسے مناظر ناظرین اکثر ٹی وی چینلز اور نیشنل جیوگرافک چینلز پر دیکھتے ہوں گے ہم بھی ایک ایسی ویڈیو آپ کے لیے لائے ہیں جس میں ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں زیبروں پر مشتمل جھنڈ خونخوار مگرمچھوں سے بھرے دریا میں کودتا ہے اور پھر ان کا شکار بنتا رہتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیبروں کا ایک جھنڈ دریا کو عبور کر رہا ہے اور یہ دریا خونخوار مگرمچھوں سے بھرا پڑا ہے جو اس کی تہہ میں بیٹھے شکار کے منتظر ہیں۔ جیسے ہی زیبرے دریا پار کرنے کے لیے پانی میں داخل ہوتے اور کچھ آگے جاتے ہیں اچانک تہہ میں بیٹھے مگرمچھ سطح آب پر نمودار ہوتے ہیں اور انہیں اپنا شکار بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ مگرمچھ پانی میں چھپ کر زیبرا کی ٹانگیں پکڑ کر انہیں دریا میں پانی کے اندر گھسیٹ لیتے ہیں۔

- Advertisement -

اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ جب دریا خوںخوار مگرمچھوں سے بھرا ہے اور دریا میں اترنے والے زیبرا ان کا شکار بن رہے ہیں تو پھر بھی زیبرا کیوں موت کے دریا میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایک غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ زیبرا افریقہ کی عظیم ہجرت کے ایک حصے کے طور پر دریا کو عبور کرنے پر مجبور ہیں جو ہر سال مشرقی افریقہ کے میدانی علاقوں میں ہوتی ہے جس میں تقریباً 15 لاکھ وائلڈ بیسٹ اور تقریباً 10 لاکھ زیبرا اور غزال شامل ہوتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق جنگلی حیات کی یہ ہجرت اسی دریا کے راستے ہوتی ہے جو تنزانیہ اور کینیا کے درمیان بہتا ہے اور ان دونوں مقامات کے درمیان 1200 میل کا فاصلہ ہے۔ جانور خوراک اور پانی کے حصول اور زندگی کی بقا کے لیے اتنی طویل ہجرت کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے مزاحیہ تو کچھ نے افسردہ اموجیز کے ساتھ اپنے تبصرے کیے ہیں۔

ایک نے لکھا کہ ان میں مقابلہ چل رہا ہے۔ دوسرے صارف نے حیرت سے کہا کہ وہ ابھی آگے کیوں جا رہے ہیں؟ ایک صارف نے تو ویڈیو کے اصلی ہونے پر ہی سوال کھڑا کر دیا اور پوچھا کہ کیا یہ جعلی ہے؟

کچھ صارفین نے اسے مرنے کا خوفناک طریقہ قرار دیا تو کچھ نے بدترین فیصلہ قرار دیا۔ ایک صارف نے اسے مگرمچھوں کے لیے بوفے کا وقت سے تعبیر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں