تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اتائی میاں بیوی کا جعلی اسپتال پکڑا گیا

اوکاڑہ میں اتائی میاں بیوی کا سرجیکل سینٹر پکڑا گیا، پنجاب کے ہیلتھ کیئر کمیشن نے چھاپہ مار کر سینٹر سیل کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں لطیف نامی اتائی اپنی بیوی کے ساتھ مل کر عرصے سے سرجیکل سینٹر چلا رہا تھا، اطلاع ملنے پر ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے چھاپہ مار کر جعلی سرجیکل سینٹر سیل کردیا جب کہ کمیشن حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ اتائی کے ساتھ اس کی بیوی بھی شامل ہے جو انسانی جانوں سے کھیلتے رہے ہیں، ان کے جعلی سرجیکل سینٹر میں بھاری فیسوں کے عوض بڑے آپریشن کرکے مریضوں میں موت بانٹی جا رہی تھی۔

شہری نے انکشاف کیا کہ محکمہ ہیلتھ اوکاڑہ نے اس سے قبل کئی بار جعلی اسپتال کو سیل کرچکا ہے لیکن کچھ عرصے بعد یہ دوبارہ کھل جاتا ہے اور موت کا کھیل پھر شروع کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پـڑھیں: پنجاب میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں، 24 ہزار سے زائد علاج گاہیں سیل

واضح رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ سال صوبے بھر میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور 34 ہزار سے زائد کاروبار سیل کردیے تھے۔

Comments

- Advertisement -