اشتہار

محلے میں دو بزرگوں کی لڑائی : ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کہا جاتا ہے کہ جوانی دیوانی ہوتی ہے اور اس میں جذبات کی شدت کے ساتھ ساتھ برداشت کا مادہ بھی کسی حد تک کم ہوتا ہے، جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی ہے انسان کو اپنے غصے پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے۔

لیکن بھارت میں ہونے والے ایک واقعے نے سوچ کے اس زاویے کو غلط قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارت کے شہر اورنگ آباد میں دو بزرگوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محلے کی ایک گلی میں دو موٹر سائیکل سوار بزرگ ٹکرا گئے جو یقیناً دونوں میں سے کسی نے بھی جان بوجھ کر نہیں کیا ہوگا۔

پہلے تو ان دونوں حضرات نے اس کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا لیکن اس پر تسلی نہ ہوئی تو ایک صاحب نے دوسرے کو زور سے دھکا دیا۔

بس پھر کیا تھا دونوں بزرگوں نے ایک دوسرے پر فری اسٹائل ریسلنگ تو کبھی باکسنگ کے انداز میں لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔

اسے کہتے ہیں بڑے لڑکوں کی لڑائی, اتفاق سے اس دوران گلی میں کوئی تیسرا شخص موجود نہ تھا جو ان کے درمیان صلح کی کوئی صورت نکالتا۔ تاہم گلی میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں