انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلہ دیشی کرکٹر شہید السلام پر 10 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلہ دیشی کرکٹر شہید السلام کو 10 ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر شہید السلام ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے یورین سیپمل میں ممنوعہ ادویہ پائی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی آئندہ سال ختم ہوگی اور شہید السلام 28 مارچ سے دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپسی کے اہل ہوں گے۔