تازہ ترین

آئی سی سی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل کام کرگئی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل پر ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا گیا ہے۔

 آئی سی سی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں راولپنڈی کی وکٹ کو دیا گیا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا ہے۔ پی سی بی نے فیصلےکیخلاف آئی سی سی میں اپیل دائرکی تھی۔

یاد رہے کہ پاک انگلینڈ راولپنڈی ٹیسٹ گزشتہ سال یکم سے پانچ دسمبر تک کھیلا گیا تھا، آئی سی سی میچ ریفری نے راولپنڈی کی وکٹ کو اوسط درجے سے کم قرار دیا تھا۔

راولپنڈی کی وکٹ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی اوسط درجے سے کم قرار پائی تھی۔

 پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، پاک آسٹریلیا میچ کے بعد بھی راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -