تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’ریاست مدعی بن جائے تو ڈاکٹرعافیہ دنوں میں پاکستان آسکتی ہیں‘

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی امریکامیں نہیں اسلام آباد میں ہے ریاست مدعی بن جائے تو ڈاکٹرعافیہ دنوں میں پاکستان آسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ وکیل نے بتایا ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر جتنا ظلم ہوا وہ بتانےکےلائق نہیں ڈاکٹر عافیہ کودنیا کے خطرناک ترین قیدیوں کےہمراہ رکھا گیا ہے۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئےحکمرانوں کےپاؤں پڑیں گے منت سماجت کریں گے حکمرانوں نے بات نہ مانی تو عوام کو اسلام آباد کی طرف کال دیں گے۔

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی 20 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید ہیں۔

دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان، اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے، سینیٹر مشتاق خان نے ٹویٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔

انھوں نے لکھا ’’ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، گفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو آ رہے تھے۔‘‘
سینیٹر مشتاق خان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔

Comments

- Advertisement -