اشتہار

ممتا کا انمول جذبہ دیکھنا ہے تو یہ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بطخ سے مشابہہ ایک مادہ پرندہ اپنے انڈوں کو خطرے میں دیکھ کر انہیں بچانے کیلیے جان پر کھیل گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ماں کا اپنی اولاد سے محبت کا جذبہ انمول ہے جو صرف انسانوں کا خاصہ نہیں بلکہ یہ بے زبان جانوروں چرند، پرند سب میں موجود ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی بچے کو کوئی خطرہ ہوتا ہے تو ماں اپنی جان کی پروا کیے بغیر اسے بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائر ہو رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ سے مشابہہ ایک مادہ پرندہ اپنے گھونسلے میں انڈوں پر بیٹھی ہے کہ سامنے سے اچانک ایک ٹریکٹر آتا نظر آتا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ماں اپنی جان بچانے کے بجائے انڈوں میں موجود اپنے ننھے بچوں کو بچانے کی تگ ودو میں لگ جاتی ہے اور اپنی بساط کے مطابق انڈوں پر اپنے پروں کو پھیلا کر انہیں بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

 

ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاید ٹریکٹر ڈرائیور نے بھی یہ گھونسلا اور اس میں انڈوں کو بچانے کے لیے کوشش کرتی ماں کو دیکھ لیا ہے اسی لیے ٹریکٹر ڈرائیور بھی کمال مہارت سے ٹریکٹر چلاتا ہے اور با آسانی اس پرندے، گھونسلے اور اس کے انڈوں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس کے اوپر سے گزر جاتا ہے۔

تاہم جان پر بن آنے والے ان لمحات میں بھی وہ مادہ پرندہ اپنی جگہ سے ایک انچ نہیں ہلتی ہے۔ ممتا کے اس جذبے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو شیر کیے جانے کے بعد مختصر مدت میں لگ بھگ پونے چار لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ہزاروں افراد اسے لائیک اور ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

صارفین کی اکثریت اسے ماں کی ممتا کے انمول جذبے کی حقیقی عکاسی قرار دے رہی ہے تو کئی صارفین نے اس موقع پر ٹریکٹر ڈرائیور کی مہارت پر اس کی بھی تعریف کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں