تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

افتخار احمد کی دھواں دار نصف سنچری

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایک اور نصف سنچری بنا ڈالی۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فورچیون بریشال کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد نے کھلنا ٹائیگر کے خلاف 31 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے ساتھ ہی افتخار احمد بی پی ایل 2023 میں دوسرے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ شکیب الحسن 347 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

افتخار احمد 12ویں اوورز میں بیٹنگ کے لیے آئے جب فورچیون کے 97 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے انہوں نے شکیب الحسن کے ساتھ 52 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔

32 سالہ بیٹر نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور تین بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افتخار احمد رنگپور رائیڈر کے خلاف 45 گیندوں پر سنچری بھی بناچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -