تازہ ترین

ایمان علی سوشل میڈیا پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمان علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جہاں بھی جائیں تھوڑی سی چمک پیدا کریں، ایمان علی نے بتایا کہ ’وہ اپنی ٹیم کے ساتھ دوبارہ ملی ہیں۔‘

ایمان علی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمان علی نے اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فلم ٹچ بٹن میں ایمان علی کے ساتھ ساتھ فرحان سعید، عروہ حسین اور فیروز خان بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

اس طویل عرصے کے دوران ایمان علی ایک نایاب مرض ملٹی پل اسکلیروسس سے لڑتی رہیں اور اسکرین سے دور تھیں۔ ان کے مطابق بہت عرصے بعد اس فلم میں کام کرنا انہیں اپنے ڈیبیو جیسا لگ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -