تازہ ترین

پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف

واشنگٹن : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے بلومبرگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں پروگرام پر قائم ہے تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے قریب ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ معیشت کا جائزہ لینے کیلئےآئی ایم ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، پاکستان کو700 ملین ڈالر کا قرضہ منظوری کے بعدجاری ہو گا۔

خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف میں پالیسی سطح مذاکرات کاآج آخری راؤنڈ ہوگا، پاکستان اور آئی ایم ایف کا تقریباً تمام نکات پر اتفاق ہوگیا اور پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کامیابی سے قریب تر پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی سبسڈی سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف میں پالیسی مذاکرات بھی کامیاب ہوگئے ہیں ، جس کے تحت نگران حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف نہیں بڑھائے گی، مارچ تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ کابوجھ کم کرنے کیلئے عارضی سرچارج لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اورآئی ایم ایف میں اسٹاف سطح معاہدہ ہوگا ، جس کے تحت پاکستان کوتقریباً 70کروڑڈالرز کی دوسری قسط ملے گی۔

Comments

- Advertisement -