منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کا پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر اظہارِ تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر اظہار تشویش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 12 سال کے دوران پاورسیکٹر کو 3400ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی، 3.4ٹریلین روپےکی سبسڈی کے باوجود پاور سیکٹر کا گرشی قرض 2310 ارب ہے۔

پاور سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے باوجود گردشی قرض پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کو ہر سال سیکڑوں ارب کی سبسڈی دینامالی گنجائش کیلئےمشکل ہے۔

آئی ایم ایف حکام نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ پاور سیکٹر کیلئے ہر سال سبسڈی میں بتدریج کمی لائی جائے، ریکوریز بہتربنائی جائیں اور لاسز کو کنٹرول کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی حکام کو آئی پی پیز سے بات کرنے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں