تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

سبسڈی ختم، عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لئے عائد شرائط پر تیزی سے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےاور سبسڈی ختم کرنےکا پلان منظورکرلیا ہے، کابینہ نےسرکولیشن کےذریعےنظرثانی سرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ پلان کے تحت مارچ دو ہزار تئیس سےبرآمدی شعبےاورکسانوں کیلئےبجلی پرسبسڈی ختم ہوگی، جون تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی سات روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر 12روپے13پیسے فی یونٹ کی سبسڈی واپس ہوگی، جس کے باعث جون دو ہزار تئیس تک بجلی صارفین سےتقریباً250 ارب ریکورکئےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فی کلو چکن کی قیمت 700 روپے سے بھی تجاوز، دکاندار بھی پریشان

ذرائع نے بتایا کہ پلان کےتحت3روپے39پیسےفی یونٹ کاسرچارج لگےگا یہ ایڈجسٹمنٹ سہہ ماہی کی بنیاد پر کی جائے گی جس سے جون تک 73ارب حاصل ہونگے۔

آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرتے ہوئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی4روپے46پیسےتک مہنگی ہوگی،فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ3روپے21پیسےفی یونٹ بنےگا اسی طرح مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی69پیسےمہنگی کی جائےگی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جون تک کسانوں کیلئےسبسڈی ختم ہونےسے65ارب حاصل ہونگے، برآمد کنندگان کیلئےبجلی پرسبسڈی ختم ہونےسے51ارب حاصل ہونگے جبکہ کسان پیکچ کے تحت بجلی پر سبسڈی ختم ہونےسے14ارب حاصل ہونگے۔

Comments

- Advertisement -