پیر, جون 8, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پٹرول پرمجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کرتے ہوئے سبسڈی دینے کا مکمل پلان مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پٹرول پرمجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا اور کہا 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان فراہم کیا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان ورچوئل رابطہ ہوا ، جس میں آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے اور غریب طبقے کوزیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی پر زور دیا ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرول سبسڈی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرول پر سبسڈی دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

آئی ایم ایف کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ فنڈ کو اس آپریشن، لاگت، ہدف، غلط استعمال کے خلاف تحفظات ہیں، پاکستانی حکام سے ان اقدامات کے لحاظ سے اسکیم کے بارے میں مزید تفصیلات طلب کر رہے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے پچاس روپے فی لیٹر غریبوں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا، حکومت نے موٹر سائیکل اور800 سی سی گاڑی مالکان کوسبسڈی دینے کی تجویز دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں