تازہ ترین

اٹلی کا تارکین وطن کیلئے اہم اعلان

اٹلی نے بحیرہ روم میں ریسکیو کیے گئے دو جہازوں پر سوار 500 سے زیادہ تارکین وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرسرکاری تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے جہاز جیو بیرنٹس شپ پر 248 تارکین وطن سوار ہیں۔

ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے اٹلی کی جانب سے تارکین وطن کو اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کو جنوبی ساحل کی بندرگاہ پورٹ آف سیلیرونو پر پہنچنے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے لیے ایک المناک حادثے کا سامنے کرنے کے بعد ایک محفوظ مقام پر پہنچنا ایک اچھی خبر ہے، دو دن قبل خراب موسم کے باعث تارکین وطن کو بحیرہ روم سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

.اطالوی میڈیا نے کہا ہے کہ باری بندرگاہ پر بحری جہاز ہیومینٹی ون اور ایک اور غیرسرکاری تنظیم ایس او ایس کے جہاز ہیومینٹی کو بھی لنگرانداز ہونے کی اجازت دی گئی ہے

تنظیم نے بتایا کہ بحری جہاز ہیومینٹی میں 30 خواتین شامل ہیں، جن میں کچھ حاملہ بھی ہیں اور 90 بچوں سمیت 261 تارکین وطن سوار ہیں، ان میں زیادہ تر تارکین وطن اکیلے سفر کر رہے ہیں۔

بدھ کو اسی بحری جہاز میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا جس کے بعد ان کو دیگر تین بچوں سمیت سیسلی پہنچایا گیا۔

Comments

- Advertisement -