اشتہار

گورنر اسٹیٹ بینک کا کاشتکاروں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ سیلاب کی تباہی کے باعث زرعی شعبے کی اعانت کریں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سیلاب کے اثرات سے ہمارے ملک کیلئے طویل مدت میں بڑاخطرہ ماحولیاتی تبدیلی ہے، حکومت، کاروباری ادارے اور معاشرہ بھی ایسےخطرات کا ادراک کررہے ہیں۔

گورنر مرکزی بینک نے کہا کہ بروقت اقدامات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ مصنوعات،خدمات پر تحقیق وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ

تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مالی سال دو ہزار بائیس میں1,419ارب کے قرضوں کی غیرمعمولی تقسیم پر بینکوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام بینک سیلاب کی تباہی سے بحالی میں زرعی شعبے کی اعانت کریں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو جہاں ضرورت پڑی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے مکمل تعاون ہوگا، تقریب سے خطاب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ زرعی قرضوں میں اسلامی قرضوں کا حصہ اب بھی کافی کم ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں