جامشورو: سندھ حکومت کی جانب سے تھل اور ساہیوال کول پاورپلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول سے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں اور تھرکول بلاک ٹو پراجیکٹ سےسماجی زندگی بہتر ہوئی ہے پراجیکٹ پر 80 فیصد ملازمین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28اسکولز بنائے گئے ہیں جس میں 5000 بچے زیرِ تعلیم ہیں جب کہ 5 اسپتال بنائےگئے ہیں جہاں سالانہ 80ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاک ٹو کے متاثرین کے گھر بنا کر اُن کو سولر بجلی دی ہے اور اب تھل اور ساہیوال کول پاورپلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔