اشتہار

طلبا و طالبات کیلیے اہم خبر، امتحانات کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلے مرحلے میں انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

انٹربورڈ کی جانب سے امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات بروز منگل 30 مئی 2023ء سے شروع ہورہے ہیں۔

امتحانات بروز منگل 27 جون 2023ء تک جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امیدواروں کے حصہ اول اور حصہ دوم دونوں کے امتحانات پہلے مرحلہ میں لیے جارہے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ کے فیل شدہ طلبہ، اسپیشل چانس، امپروومنٹ آف ڈویژن /گریڈ، بارہ پرچوں (TP) کے تمام امیدوار امتحانات میں شریک ہوں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk اور آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

چیرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے حصہ اول (فریش) کے تمام گروپس کے امتحانات دوسرے مرحلہ میں لیے جائیں گے جس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں