تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان پرقاتلانہ حملہ کیس : راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب جے آئی ٹی میں طلب

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر جی آئی ٹی نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں ، جی آئی ٹی نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کو طلب کر لیا ہے۔

سی سی پی او لاہور آفس نے تینوں رہنماؤں کو 17 دسمبر دن گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، زبیر خان نیازی اور عمر فاروق کے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔

اس موقع پر جے آئی ٹی نے واقعے کے حوالے سے تینوں رہنماؤں سے مختلف سوالات بھی کیے تھے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو طلب کرے گی جس کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے گا اور کیس کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -