اشتہار

یہ سوچنا سپر پاور ناراض نہ ہو جائے،خوف میں رہیں گے تو اوپر نہیں جاسکتے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سوچنا سپر پاور ناراض نہ ہو جائے،خوف میں رہیں گے تو اوپر نہیں، جا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر کے طلبا اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز اور کالجز کے نوجوانوں سے امید لگائی ہوئی ہے، نوجوان اس ملک کو وہاں لیکرجائیں گےجہاں جانا چاہئے تھا، علامہ اقبال نے پاکستان کاخواب دیکھا تھا جو بہت عظیم تھا، ہم نےمثالی اسلامی ریاست بنناتھا، ریاست مدینہ کےاصولوں پر پاکستان کوکھڑاکرنا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دنیا میں مثال بنانا ہے، آپ نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں، اللہ نےانسان کواشرف المخلوقات بنایا ہے، اللہ نے فرشتوں سے کہا تھا کہ انسان کے سامنے جھکو، شیطان نے منع کیا تو اللہ نے کہا فرشتوں کو بھی نہیں پتا انسان کےپاس کتنی صلاحیت ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ اللہ نے فرمایا جب انسان گرتا ہے تو جانوروں سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہماری پرواز اوپر جانی چاہیے ، مولانارومی نے فرمایا جب اللہ نے تمہیں پرواز دی ہے تو زمین پرکیڑوں کی طرح کیوں رینگتے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت انسان ہوں اللہ سے جو مانگا وہ ملا، میں نے زندگی کی اونچ دیکھی ہوئی ہے، میں زندگی میں جو حاصل کرنا چاہتا تھا اللہ نے دیا، میری خواہش رہی کہ اپنے ملک کیلئے کچھ بڑا کرنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئےلاکھوں لوگوں نےقربانیاں دی تھیں، ہم واپس اس جگہ جائیں گے اور پاکستان کو مثالی ریاست بنائیں، آزاد ذہن وہ ہوتا ہے جو خواب دیکھتا ہے اور وہاں تک پہنچتاہے، ہم جو بھی خواب دیکھتے ہیں ہم وہاں تک پہنچ سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی زندگی میں کرنا چاہیں وہ کرسکتے ہیں، خواب کی تعبیر تک پہنچنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہارنے کا خوف ہے، لوگوں کو ڈر ہوتا ہے بڑے خواب کے پیچھے گیا اور جان کا خطرہ ہو تو چھوڑ دیتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ کھیلنےآیاتوسب نےمذاق اڑایاکہ نہیں کھیل سکتے، سب نے کہا تم میں وہ صلاحیت نہیں تم نہیں کھیل سکتے ، ہر راستےمیں دنیا کہے گی کہ تم یہ نہیں کرسکتے لیکن ذہن میں ڈال لیں جب کوئی بڑاکام کریں گے تولوگ کہیں گے یہ نہیں ہو سکتا، مشکلات،مایوسی اور برے وقت آئیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب کسی چیز پر جنونیت کیساتھ توجہ دیں تو وہ ہر کام کرسکتا ہے ،جب فیصلہ کرلیں کہ کشتی جلا کر یہ کام کرنا ہے تو کر سکتے ہیں، لوگ فیل تب ہوتے ہیں جب مشکل آتی ہے تو وہ کام روک دیتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے جو ہمیں طاقت دی ہے وہ بہت زیادہ ہے، ہماری صلاحیت تب نکلتی ہے جب ہم ایک چیز ہر جنونی فوکس کرلیتے ہیں ، میں جب کسی چیز کے پیچھے پڑتا تھا تو کہتا تھا یا میں کروں گا یا مرجاؤں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سوچتا تھا جو بھی ہوجائے میں کروں گا اگر جان بھی جاتی ہے تو جائے، اللہ نے انسان کو طاقت دی ہے آپ ہرکام کرسکتے ہیں ، برا وقت آپ کےکردار کو آزماتا ہے ، جب براوقت آتا ہے تو اللہ آپ کواپنی غلطیاں سدھارنے کا موقع دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ جائزہ لیتے ہیں کہاں غلطی کی ان کی نشاندہی کرتےہیں اور جب آپ میں غلطی کی نشاندہی کی صلاحیت آجائے تو آپ کامیاب  ہوجاتے ہیں، رات میں سونے سے پہلے میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتا تھا اور محنت کرکے اپنی غلطیوں کودرست کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک جدوجہد نہیں کریں گے ہم آزاد قوم نہیں بن سکتے ،کسی سپر پاور کے آگے جھکتے ہیں تو اللہ کی برکت چلی جاتی ہے، یہ سوچنا سپر پاور ناراض نہ ہو جائے،خوف میں رہیں گے تو اوپر نہیں جاسکتے، یہ سوچنا کہ اگرروس سے تیل لیں گے تو ہمارا آقا ناراض نہ ہوجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں