اشتہار

ایک شخص نے جو کچھ ملک کیساتھ کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے جو کچھ ملک کیساتھ کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا، اس شخص نے مجھ سے  دشمنی کی جیسے میں کوئی غدار ہوں۔

گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پی ٹی آئی کے مظاہرین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وہ شخص فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو ختم کرنا ہے، آج مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم سے دشمنی اس لیے کی گئی کیوں کہ ہم نے حکومت میں بیٹھے چوروں کو قبول نہیں کیا۔

عمران خان نے کہا: ‘چوروں کو قبول کروانے کے لیے ہر طرح کی بلیک میلنگ کی جا رہی ہے۔ آڈیوز اور ویڈیوز نکالی جا رہی ہیں کہ کسی طرح بلیک میل کیا جائے۔ سوشل  میڈیا پر گند اچھالا جا رہا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ ایک شخص کی وجہ سے یہ لوگ اور کتنا نیچے گریں گے؟‘

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ملک کے خراب حالات کا ذمے دار صرف ایک شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں آگے اندھیرا نظر آ رہا ہے، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، ہمیں خوف ہے کہ فوری الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک سب کے  ہاتھ  سے نکل جائے گا، اپنے اداروں اور ہر طبقے سے بات کر رہا ہوں کہ یہ میری نہیں بلکہ ملک کی جنگ ہے، یہ لوگ ملک میں لوٹ مار کرتے ہیں اور جب احتساب ہوتا ہے تو باہر چلے جاتے ہیں اور پھر ڈیل کر کے دوبارہ واپس آ جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں  اس وقت مذاق ہو رہا ہے، ہم اپنی حکومت تحلیل کر رہے ہیں لیکن یہ کیوں تماشہ کر رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں گورنر راج لگاتے دیں گے کبھی کچھ کیوں کہ یہ الیکشن سے ڈر رہے ہیں، انہوں نے اتنی چوریاں کی ہیں کہ اب عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چیلنج کیا جا رہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کر دیں، جب اسمبلیاں تحلیل کرنے لگے تو یہ بھاگ رہے ہیں، 66 فیصد پاکستان میں ہماری حکومت ہے، ان 70 سالہ میں قوم کو ایسے اندھرے کی طرف جاتے نہیں دیکھا، ہمارا ملک ایک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں